ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹیسٹ میں جیت کے بعدسری لنکا پہنچی انوشکا شرما; کوہلی، شاستری اور مداحوں کے ساتھ کھنچوائی تصویر

ٹیسٹ میں جیت کے بعدسری لنکا پہنچی انوشکا شرما; کوہلی، شاستری اور مداحوں کے ساتھ کھنچوائی تصویر

Wed, 16 Aug 2017 22:43:40  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سری لنکا کے دورے پر گئی ٹیم انڈیا نے ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کو 3-0 سے کراری شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم انڈیا کو ملی یہ بڑی فتح کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کی محبوبہ انوشکا شرما بھی سری لنکا پہنچ گئی ہیں۔ٹویٹر پر وراٹ-انوشکا کے ایک فین پیج ”ورشکا ایف سی“ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انوشکا شرما کوہلی کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ تصویر میں صرف وراٹ-انوشکا ہی نہیں بلکہ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ روی شاستری بھی دکھائی پڑ رہے ہیں اور ان سب کے ساتھ وہاں کچھ سری لنکامداح بھی ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ کرکٹ سے چھٹی ملتے ہی وراٹ اور انوشکا اکثر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آ جاتے ہیں۔حال میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھی دونوں چھٹی منانے بیرون ملک گئے تھے، جہاں کی کئی تصاویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئیں تھیں۔غور طلب ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد اب ہندوستانی ٹیم کو سری لنکا میں 5 میچوں کی ون ڈے سیریز اور ایک ٹی 20 میچ بھی کھیلنا ہے، جس کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔


Share: